چھٹی منانے والے خاندان 22ویں منٹ میں ہی لڑ پڑتے ہیں

چھٹی منانے والے خاندان 22ویں منٹ میں ہی لڑ پڑتے ہیں
چھٹی منانے والے خاندان 22ویں منٹ میں ہی لڑ پڑتے ہیں

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ایک دلچسپ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھٹی منانے کیلئے نکلنے والے خاندانوں میں سفر کے آغاز کے 22منٹ بعد کوئی نہ کوئی لڑائی چھڑجاتی ہے اور زیادہ تر لڑائی کا امکان صبح 10 سے لے کر دو پہر ایک بچے کے درمیان ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں پکنک کیلئے جانے والے 2000 والدین سے معلومات لی گئیں۔ والدین نے بتایا کہ جب وہ بچوں کو لے کر سیر کیلئے نکلتے ہیں تو عموماً 22 منٹ کے بعد بچوں میں لڑائی شرع ہوجاتی ہے۔ یہ لڑائی عام طور پر کار میں میوزک چلانے، شور کرکے ڈرائیور کو ڈسٹرب کرنے اور اپنی پسند کی جگہ پر بیٹھنے کی کوشش کے دوران شروع ہوتی ہے۔ اکیس فیصد والدین نے بتایا کہ انہیں کبھی نہ کبھی ایسی لڑائی کی وجہ سے گاڑی روکنا پڑی جبکہ 15 فیصد نے بتایا کہ لڑائی کی وجہ سے پروگرام ہی کینسل کرنا پڑ گیا۔ برطانیہ میں یہ بھی معلوم ہوا کہ مشہور M25 شاہرہ پر سفر کے دوران سب سے زیادہ لرائیاں ہوتی ہیں۔

مزید :

تفریح -