شادی کی رات کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے دولہا جاں بحق‘ دلہن کی حالت غیر

شادی کی رات کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے دولہا جاں بحق‘ دلہن کی حالت غیر
شادی کی رات کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے دولہا جاں بحق‘ دلہن کی حالت غیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک (آئی این پی) نواحی گائوں گرہ شہباز میں شادی کی پہلی رات کمرے میں دھواں بھر جانے سے دم گھٹنے کے باعث دلہا جاں بحق جبکہ دلہن کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بد ھ کے روز شادی کے بندھن میں بندھنے والا گرہ شہباز کا بدنصیب جوڑا اپنے کمر ے میں موجود تھا بجلی چلی جانے کے بعد کمرے کے قریب ہی جنریٹر چلایا گیا جس کے بعد کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے کے باعث دلہا محمد اکرم دم گھٹنے کے باعث جاں بحق جبکہ دلہن (ن) بی بی کی حالت غیر ہوگئی جسے تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد گھر کی خوشی غم میں بدل گئی اور گاو¿ں کی فضاءسوگوار رہی۔

مزید :

ٹانک -