دنیا کی وہ جگہ جہاں کی خواتین کو اپنے شوہروں کی دوسری شادی کروانے کا شوق ہے، یہ کونسی جگہ ہے؟ تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

دنیا کی وہ جگہ جہاں کی خواتین کو اپنے شوہروں کی دوسری شادی کروانے کا شوق ہے، ...
دنیا کی وہ جگہ جہاں کی خواتین کو اپنے شوہروں کی دوسری شادی کروانے کا شوق ہے، یہ کونسی جگہ ہے؟ تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر کی دوسری شادی کسی بھی عورت کے لئے انتہائی خوفناک بات ہے، مگر سعودی عرب کے صوبے الاحساءکے دیہاتی علاقوں میں معاملہ بالکل الٹ ہے کیونکہ یہاں خواتین اپنے خاوندوں کی دوسری، تیسری، بلکہ کئی شادیوں کے لئے خود کوشاں رہتی ہیں ۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق الاحساءکے دیہات اس لحاظ سے انتہائی منفرد ہیں کہ یہاں خواتین اپنے خاوندوں کے لئے خود نئی دلہنیں تلاش کرتی ہیں اور اپنے خاوند کو دیگر عورتوں کے ساتھ بانٹنے میں خوشی محسوس کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق الاحساءمیں یہ سلسلہ 1981ءمیں اس وقت شروع ہوا جب ایک خاتون نے اپنے خاوند کو نئی دلہن تلاش کرنے پر اکسانا شروع کردیا۔ یہ خاتون اپنے خاوند کی نئی دلہن کی تلاش میں خود نکلی اور بالآخر اس کے لئے ایک نوعمر دلہن کا انتظام کر ہی لیا۔ ابتداءمیں تو لوگوں نے اس خاتون کو پاگل قرار دیا لیکن اس نے یہ دعویٰ کرکے سب کو حیران کردیا کہ اس پر آسیب کا سایہ تھا لیکن جب اس نے اپنے خاوند کی دوسری شادی کروائی تو آسیب جاتا رہا۔ اس واقعہ کے بعد ایک اور اہم واقعہ پیش آیا۔

معصومہ محمد نامی خاتون کی شادی کو 16 سال گزرنے کے باوجود اس کے ہاں اولاد نہیں تھی۔ اس نے بھی اپنے خاوند کی دوسری شادی کروادی اور اس کے کچھ عرصہ بعد وہ خود بھی اولاد کی نعمت سے مالامال ہوگئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کہ متعدد اور واقعات بھی پیش آئے جس کے بعد خواتین نے اپنے خاوندوں کو خود ہی متعدد شادیوں کے لئے قائل کرنا شروع کردیا۔ الاحساءکے دیہاتوں میں یہ روایت اتنی مضبوط ہوگئی کہ اب یہاں ایک بیوی والا شوہر مشکل سے ہی ملتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس