’میری بیوی کے سامنے اس نے یہ شرمناک حرکت کی اس لئے اس کے بیوی بچوں پر خنجر سے حملہ کردیا‘ یورپی خاندان کو لہولہان کرنے والے مراکشی آدمی نے حملے کی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

’میری بیوی کے سامنے اس نے یہ شرمناک حرکت کی اس لئے اس کے بیوی بچوں پر خنجر سے ...
’میری بیوی کے سامنے اس نے یہ شرمناک حرکت کی اس لئے اس کے بیوی بچوں پر خنجر سے حملہ کردیا‘ یورپی خاندان کو لہولہان کرنے والے مراکشی آدمی نے حملے کی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

پیرس (نیوز ڈیسک) منگل کے روز جنوبی فرانس میں ایک خاتون اور اس کی تین کمسن بچیوں پر وحشیانہ حملہ کرنے والے مراکشی باشندے نے اپنے سفاکانہ عمل کی ایسی عجیب و غریب وجہ بتا دی ہے کہ سننے والے حیران رہ گئے ہیں۔

اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ ملزم نے گارڈ کولم کے الپائن ریزورٹ پر چھٹیاںمنانے کے لئے آئے ہوئے خاندان پر خنجر سے حملہ کیااور 46 سالہ خاتون اور ان کی 12، 14 اور 8 سالہ بچی کو شدید زخمی کردیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ بچیوں کے والد نے اس کی اہلیہ کے سامنے اپنی ران پر خارش کی تھی جسے دیکھ کر وہ مشتعل ہوگیا اور اس شخص کی بیوی اور بچیوں پر خنجر سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں خاتون اور ان کی تین بچیاں بری طرح زخمی ہوئیں۔ سب سے چھوٹی 8 سالہ بچی کو پھیپھڑوں میں گہرے گھاﺅ لگے۔

’اگر تم نے اپنی داڑھی شیو نہ کی تو خود کشی کرلوں گی‘ امام مسجد کو بیوی نے زندگی کی سب سے بڑی مشکل میں ڈال دیا تو پھر اس نے کیا کیا؟ آپ بھی جانئے

ملزم نے عدالت میں یہ موقف بھی اختیار کیا کہ وہ کئی سال سے ڈپریشن اور شیزوفرینیا کے امراض میں مبتلا ہے مگر جب ماہر نفسیات اور سائیکاٹرسٹ نے اس کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ یہ بات بھی جھوٹ تھی۔ مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ ملزم نے اسی جھوٹ کی بناءپر گزشتہ سات سال سے کام کئے بغیر تنخواہ وصول کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

متاثرہ خاتون کے خاوند اور زخمی بچیوں کے والد کا کہنا تھا کہ اسے یاد نہیں کہ اس نے حملہ آور کی اہلیہ کی موجودگی میں کوئی قابل اعتراض حرکت کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہوں نے انجانے میں کوئی ایسا کام کیا بھی تھا تو اس کی سزا ان کی اہلیہ اور کمسن بچیوں کو لہو لہان کر کے کیونکر دی جاسکتی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس