رواں برس ایپل 3 نئے آئی فون لانچ کرنے والا ہے، آپ بھی تفصیلات جانئے

رواں برس ایپل 3 نئے آئی فون لانچ کرنے والا ہے، آپ بھی تفصیلات جانئے
رواں برس ایپل 3 نئے آئی فون لانچ کرنے والا ہے، آپ بھی تفصیلات جانئے

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) اگر آپ آئی فون استعمال کرنے کے شوقین ہیں تو آپ کے لئے خوشخبری ہے کہ رواں برس ایپل تین آئی فون لانچ کرے گا۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈینٹ کا کہنا ہے کہ ایک ایسی تصویر اس کے ہاتھ آگئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس سال آئی فون کے تین ماڈلز ریلیز ہوں گے جو کہ آئی فون7،آئی فون7پلس اور آئی فون7پرو ہوں گے۔پرو ماڈل میں ایک بڑا کیمرہ ہوگا اور ممکن ہے اس میں دو سینسرز بھی لگائے جائیں جس کی وجہ سے انتہائی اچھا تصاویر بنائی جاسکیں گی۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ’پرو‘ماڈل میں سمارٹ کنکیٹر لگایا جائے جو کہ آئی پیڈ پرو میں ہوتا ہے اور اس کی مدد سے فون کو کی بورڈ اور دیگر چیزوں سے جوڑا جاسکتا ہے۔پرو کا سائز اندازاًوہی ہے جو کہ سمارٹ فون6پلس کا ہے۔ٹیکنالوجی کی دنیا کے ماہرین کاکہنا ہے کہ آئی فون یہ ماڈل موسم خزاں یعنی ستمبر میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی