اوپر کی منزل سے شور کی آواز، گھر کا مالک دیکھنے گیا تو اجنبی لڑکی سامنے کھڑی تھی، یہ کون تھی؟ لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ گھر کا مالک بولنا بھول گیا

اوپر کی منزل سے شور کی آواز، گھر کا مالک دیکھنے گیا تو اجنبی لڑکی سامنے کھڑی ...
اوپر کی منزل سے شور کی آواز، گھر کا مالک دیکھنے گیا تو اجنبی لڑکی سامنے کھڑی تھی، یہ کون تھی؟ لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ گھر کا مالک بولنا بھول گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گھر کے نسبتاً غیرآباد بالائی کمرے میں گلہریاں، چمگادڑیں و دیگر ایسی نوع کی چیزیں تو بن بلائے مہمان کی طرح آ جاتی ہیں مگر امریکہ میں ایک شخص کے گھر کے بالائی کمرے میں ایسی چیزآ گئی کہ دیکھ کر بیچارے کے ہوش ہی اڑ گئے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ڈیوس وال مین نامی اس شخص نے واشنگٹن میں واقع اپنے گھر کے بالائی کمرے میں شور کی آواز سنی۔ جب وہ اوپر گیا اور دروازہ کھول کر اندر دیکھا تو اس کے سامنے ایک اجنبی لڑکی کھڑی تھی۔ لڑکی اسے دیکھتے ہی کہنے لگی ”جمی؟ جمی تم ہو؟ یہ میرا گھر ہے، مجھے یہاں رہنے دو۔“ ڈیوس کی تو لڑکی کو دیکھ کر بولتی ہی بند ہو گئی۔ پھر اس نے خود کو سنبھالتے ہوئے لڑکی سے حیرت کے ساتھ پوچھا کہ تم کون ہو اور میرے گھر میں کیا کر رہی ہو؟ اس پر لڑکی اصرار کرنے لگی کہ ”یہ میرا گھر ہے۔ میں یہاں رہتی ہوں۔ میں یہاں تین دن سے رہ رہی ہوں۔ جمی نے کہا ہے کہ میں یہاں رہ سکتی ہوں، جمی نے کہا ہے کہ میں یہاں مقیم ہو سکتی ہوں۔ “

ڈیوس کا کہنا تھا کہ ”یہ منظر میرے لیے بہت حیران کن تھا۔ اس کے اگلے ہی روز اسی لڑکی کو میں نے اپنے آفس میں بھی دیکھا۔وہ میرے پہنچنے سے پہلے ہی میرے کمرے میں موجود تھی اور اس نے اندر سے دروازہ بند کر رکھا تھا۔ کئی بار دستک دینے پر اس نے دروازہ کھولا۔ میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ تو وہی لڑکی ہے جسے میں اپنے گھر کے بالائی کمرے میں بھی دیکھ چکا ہوں۔میں نے اسے اپنے دفتر میں بھی دیکھ کر فوراً پولیس کو کال کی اور پولیس کے آنے تک اسے باتوں میں الجھا کر رکھنے کی کوشش کرنے لگا، مگر پولیس کو آنے میں 20منٹ لگ گئے اور وہ لڑکی اس سے پہلے ہی چلی گئی۔پولیس جلد آ جاتی تو اس لڑکی کو پکڑا جا سکتا تھا۔“ دوسری طرف پولیس نے اس کے دعوے کی تردید کی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ”ڈیوس نے 9بج کر 1منٹ پر ہمیں کال کی اور 9بج کر 7منٹ بعد اس کے پاس ایک آفیسر پہنچ چکا تھا۔ جبکہ ڈیوس کے بقول لڑکی 9بج کر 3منٹ پر ہی وہاں سے چلی گئی تھی۔“ڈیوس کا کہنا ہے کہ”میں نہیں جانتا کہ یہ لڑکی میرے گھراور دفتر میں کیسے داخل ہوئی۔ میں اب بھی اس واقعے پر حیران اور خوفزدہ ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس