موبی لنک کا چیمپئنز پیکیج کے ڈیٹا بیس کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان

موبی لنک کا چیمپئنز پیکیج کے ڈیٹا بیس کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی)موبی لنک نے چیمپئنز پیکیج کے ڈیٹا بیس کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے ۔ موبی لنک کی جانے سے جاری بیان کے مطابق قبل ازیں چیمئینز پیکیج کے تحت صارفین سے 10روپے فی میگا بائٹس اخراجات وصول کئے جا رہے تھے لیکن اب ڈیٹا بیس کے نرخوں کو 2 روپے فی میگا بائٹس تک کم کر دیا گیا ہے ۔موبی لنک کے ڈیٹا ہیڈ محمد علی خان نے کہا ہے کہ موبی لنک اپنے صارفین کو معیاری اور سستی خدمات کی فراہمی میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور اسی پالیسی کے تحت ڈیٹا بیس کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید : کامرس