پاکستان میں4سال تک ای کامرس کے شعبہ کا حجم ایک ارب ڈالرہو جائیگا

پاکستان میں4سال تک ای کامرس کے شعبہ کا حجم ایک ارب ڈالرہو جائیگا

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان میں آئندہ چار سال تک ای کامرس کے شعبہ کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔ سارک ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں ای کامرس کا شعبہ تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس حوالے سے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چار سال تک یعنی 2020ء تک پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔ جس سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد حاصل ہوگی۔

مزید : کامرس