پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ میں بھی ڈینگی ڈے منایا گیا

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ میں بھی ڈینگی ڈے منایا گیا

لاہور (پ ر) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ میں بھی ڈینگی ڈے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں اس موذی مرض سے آگاہی کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ صدارت صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ایوب نے کی۔ بعد ازاں انہوں نے ہیڈ آفس کے تمام فلورز کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سٹاف کو سخت ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام کریں۔ پانی کھڑا نہ ہونے دیں بارشی پانی کے نکاس کا بندوبست کریں۔ اگر پانی کھڑا ہوگا تو مچھر لاروا کو پرورش کرے کا موقع ملے گا۔ صدر بینک نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں اس موذی مرض کے تدارک کے حوالے سے کیے جانے والے والے موثر انتظامات کے باعث خاتمہ ممکن ہوا۔

سٹاف میں اس مرض کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔

مزید : کامرس