نئے گلوکاروں کو آگے بڑھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عارف بٹ

نئے گلوکاروں کو آگے بڑھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عارف بٹ

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار عارف بٹ نے کہاکہ نئے فنکاروں کو آگے بڑھنے میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شوبز میں بغیر سفارش کے کام نہیں چلتا‘ہم آہستہ آہستہ خدا کی طرف سے دیئے گئے فن کو آگے بڑھانے میں مصروف ہیں۔میں نے بڑی محنت اور لگن کے بعد موسیقی کی دنیا میں نام کمایا ہے موجودہ مقام حاصل کرنے میں میرے سینئرز نے میر ی بہت رہنمائی کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں عارف بٹ نے بتایا کہ ہمارے ملک میں ہر شخص راتوں رات شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن شہرت بغیر محنت اور لگن کے نہیں ملتی ۔ایک اچھا گائیک بننے کے لئے دن رات ریاض کرنا ضروری ہے میں کھانا تو بھول سکتا ہوں لیکن ریاض کرنا نہیں بھولتا۔

مزید : کلچر