کرن سنگھ گروور اہلیہ بپاشا باسو کے بڑھتے وزن سے پریشان

کرن سنگھ گروور اہلیہ بپاشا باسو کے بڑھتے وزن سے پریشان
 کرن سنگھ گروور اہلیہ بپاشا باسو کے بڑھتے وزن سے پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آئی این پی) طویل عرصے تک ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد چند ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ بپاشا باسو کے وزن میں شادی کے بعد خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزن اضافے کے باعث بپاشا کی بجائے انکے شوہر کرن سنگھ گروور آجکل خاصے پریشان ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس سلسلے میں کرن سنگھ اپنی بیوی کا وزن کم کرنے کے لیے خود ہی میدان میں کود پڑے ہیں اورناصرف انہیں فٹنس کے حوالے سے نت نئے مشورے دے رہے ہیں بلکہ وہ انہیں بھی اپنے روزمرہ معمولات کا عادی بنارہے ہیں۔اپنے وزن کے حوالے سے بپاشا کا کہنا ہے کہ ان کے شوہرکرن اپنے صحت مند رہنے کی عادتیں اب ان پربھی ڈال رہے ہیں، وہ میٹھا کھانے کی بہت شوقین ہیں، وزن میں کمی کے لیے وہ سب سے پہلے میٹھے سے اپنا ہاتھ کھینچ رہی ہیں اور اب وہ مہینے میں صرف ایک ہی بار میٹھا چکھیں گی۔

مزید :

کلچر -