علی ظفر کی فلم’’دیوسائی‘‘تاحال شروع نہ ہوسکی

علی ظفر کی فلم’’دیوسائی‘‘تاحال شروع نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ایک سال گزرنے کے باوجود گلوکارعلی ظفر کی فلم شروع نہیں ہوسکی۔علی ظفر نے ایک سال قبل ذاتی فلم’’دیوسائی‘‘بنانے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ سال رواں کے آغازپر فلم شروع کردی جائے گی لیکن تاحال فلم شروع نہیں ہوسکی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ علی ظفر نے پہلے سکرپٹ اور اب میوزک پر کافی زیادہ وقت صرف کیا ہے جس کی وجہ سے شوٹنگ شروع نہیں ہوسکی جبکہ اس کے علاوہ ابھی تک کاسٹ بھی مکمل نہیں ہوسکی۔ایک بارے میں علی ظفرکا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید :

کلچر -