امریکی مالیاتی ادارے کومریکا کا 9 فیصد ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

امریکی مالیاتی ادارے کومریکا کا 9 فیصد ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

نیویارک (اے پی پی) امریکا کے مالیاتی ادارے ’’ کومریکا‘‘ نے اخراجات میں کمی کیلئے اپنے 9 فیصد ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس نے اپنے 8792 کل وقتی ملازمین میں سے 9 فیصد (790 ) ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ دوسری سہ ماہی کے دوران اس کا خالص منافع میں 23 فیصد کم ہوکر 103 ملین ڈالر (58 سینٹ فی شیئر) رہا جس کی وجہ حال ہی میں کی جانے والی ڈھانچہ جاتی تبدیلی پر ہونے والے 53 ملین ڈالر کے اخراجات ہیں۔پہلی سہ ماہی کے دوران خالص منافع 134 ملین ڈالر (73 سینٹ فی شیئر) رہا۔ بینک کا کہنا ہے کہ ڈھانچہ جاتی تبدیلی کے باعث 2018 ء تک اسے 160 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔یاد رہے کہ کوامریکا کے حصص کی قیمت رواں سال کے دوران 4.5 فیصد بڑھ چکی ہے اور گزشتہ روز اس کے حصص 43.73 ڈالر فی شیئر پر بند ہوئے۔

مزید : کامرس