یوکرین نے روسی مصنوعات پر عائد پابندی کی مدت بڑھا دی

یوکرین نے روسی مصنوعات پر عائد پابندی کی مدت بڑھا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیف (اے پی پی) روسی پالیسیوں کے باعث یوکرین کو اپنی مصنوعات، قازقستان اور کرغزستان بھجوانے میں دشواری کا سامنا ہے لہذا یوکرین کی حکومت نے روس کے خلاف پابندی میں 2018 تک اضافہ کر دیا ہے۔ یوکرین نے روسی مصنوعات پر عائد پابندی 2018 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کو سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے جس کی رو سے روسی مصنوعات کے یوکرین میں داخلے پر یکم جنوری 2018 تک پابندی عائد رہے گی۔یاد رہے کہ روس نے یکم جولائی سے یوکرین کی مصنوعات کو اپنے علاقوں سے گزرنے پر پابندی لگا دی تھی جس کے بعد یوکرین کو اپنی مصنوعات، قازقستان اور کرغزستان بھجوانے میں دشواری کا سامنا ہے لہذا یوکرین کی حکومت نے روس کے خلاف پابندی میں 2018 تک اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

کامرس -