مشعل اوباما کے رقص کی پذیرائی

مشعل اوباما کے رقص کی پذیرائی

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی ایک اور کارکردگی سامنے آگئی ، خاتون اول نے امریکی ٹی وی شو میں بیونسے کے انداز اپنائے۔ نہ صرف گایا بلکہ خوب مست ہوکر ڈانس بھی کیا۔امریکی خاتون اول مشعل اوباما بنیں دا لیٹ لیٹ شو میں مہمان بنیں،جہاں انہوں نے گلوکاری کے ایک سیگمنٹ میں میزبان جیمز کارڈن کے ساتھ بیونسے کے مشہور گانے سنگل لیڈیز گایا ساتھ ہی ڈانس بھی کیا۔بیونسے کے اس گانے کو مزید چار چاند لگائے گلوکارہ میسی نے۔میزبان اور گلوکارہ کے ساتھ مشعل اوباما کے انداز بھی کسی پرفارمر سے کم نہیں تھے۔مشیل اوباما کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

مزید : کلچر