ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح کو ختم کیا جائے ، ٹیکسٹائل ویلیو ایڈیڈ شعبہ

ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح کو ختم کیا جائے ، ٹیکسٹائل ویلیو ...

اسلام آباد (اے پی پی) ٹیکسٹائل کے ویلیو ایڈیڈ کے شعبہ نے حکومت سے کہا ہے کہ ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح کو ختم کیا جائے ، شعبہ کے شراکت داروں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح کے خاتمہ سے برآمدات میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ اس کیلئے ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کیلئے سیلز ٹیکس کا خاتمہ ضروری ہے ۔ ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے ذریعے قومی معیشت کے استحکام میں معاونت حاصل ہوگی۔

مزید : کامرس