معیاری شاعری اور سریلی آواز کے بغیر کوئی بھی گیت کامیاب نہیں ہو سکتا ‘سدرہ نور

معیاری شاعری اور سریلی آواز کے بغیر کوئی بھی گیت کامیاب نہیں ہو سکتا ‘سدرہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ،ماڈل و گلوکارہ سدرہ نور نے کہا ہے کہ معیاری شاعری اور سریلی آواز کے بغیر کوئی بھی گیت کامیاب نہیں ہو سکتا ،ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت پیش کئے ہیں اور اس پہچان پر فخر محسوس کرتی ہوں۔سدرہ نورنے کہا کہ یہی دعا کرتی ہوں کہ پورا پاکستان امن و امان کا گہوارہ بنے تاکہ فنکار اسی طرح سر گرمیاں کریں جس طرح آج سے کچھ سال ہوا کرتی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی زندہ دل قوم ہیں اور دہشتگردی کے عفریت کے باوجود پاکستانیوں نے بغیر تعطل اپنی سر گرمیاں جاری رکھ کر اس کا عملی ثبوت بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش کرتی ہوں کہ معیاری شاعری کو اپنی آواز کے ذریعے گیت کی صورت میں پیش کروں اور یہی میری منفرد پہچان ہے جس پر فخر کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -