جون کے دوران برآمدات کے حجم میں 19ارب روپے کی کمی

جون کے دوران برآمدات کے حجم میں 19ارب روپے کی کمی

لاہور(کامرس رپورٹر) مئی کے مقابلہ میں جون 2016ء کے دوران قومی برآمدات کے حجم 19 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015-16ء میں مئی 2016ء کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 191 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جون 2016ء کے دوران قومی برآمدات کا حجم 172 ارب روپے تک کم ہوگیا۔ اس طرح مئی کے مقابلہ میں جون 2016ء کے دوران قومی برآمدات میں 19 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس