پاکستان اے نے تین ملکی سیریز میں سری لنکا اے کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان اے نے تین ملکی سیریز میں سری لنکا اے کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

نارتھمپٹن(اے پی پی) پاکستان اے نے تین ملکی کرکٹ سیریز میں سری لنکا اے کو 4 وکٹوں سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، جاہد علی اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹی گراؤنڈ، نارتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا اے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.5 اوورز میں 254 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھنوکا راجاپاسکے 56 اور نیروشان ڈکویلا 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاداب خان نے تین جبکہ حسن علی اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان اے نے ہدف 48.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر جاہد علی نے شاندار 77 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم 73 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ سری لنکا اے کی جانب سے لاہیرو گاماگے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی