شاہینوں کے بلند عزائم 589رنز کا پہاڑ دیکھ کر کمزور پڑ گئے ، 57پر4کھلاڑی پویلین واپس

شاہینوں کے بلند عزائم 589رنز کا پہاڑ دیکھ کر کمزور پڑ گئے ، 57پر4کھلاڑی پویلین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اولڈ ٹریفورڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے پہاڑ جیسے سکور کے آگے پاکستانی بلے باز بھیگی بلی بن گئے ایک کے بعد ایک پولین لوٹتے رہے،انگلینڈ کے 589رنز کے جواب میں پاکستان کے57 رنز پر 4 کھلاڑی آوٹ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے پہاڑ جیسے رنز کے سامنے محمد حفیظ اوپننگ کیلئے میدان میں اترے لیکن وہ 18 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے،ان کے بعد آنے والے اظہر علی بھی کچھ نہ کر سکے اور صرف ایک ہی رن بنا کر ہتھیار ڈال دیئے،یونس بھی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے اور صرف ایک رن ہی بنانے میں کامیا ب ہوئے,راحت علی بھی صرف 4رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئے اور پویلین لوٹ گئے۔دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر مصباح الحق 1اور شان مسعود کریز 28 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پاکستانی باؤلرز کی جی بھر کے پٹائی کرنے کے بعد اپنی اننگ 583رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی جبکہ اس کے آٹھ کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ جوئے روٹ نے شاندار ڈبل سنچری سکور کی انہوں نے 254رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے تین، عامر اور راحت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ لارڈز کے ہیرو یاسر شاہ سب سے زیادہ مہنگے ثابت ہوئے انہوں نے213رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔