زیادہ سنچریاں ، الیسٹرکک ڈان بریڈن کے ہمسر بن گئے

زیادہ سنچریاں ، الیسٹرکک ڈان بریڈن کے ہمسر بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر(اے این این) الیسٹرکک سنچریزکی تعداد میں ڈان بریڈ مین کے ہمسر بن گئے جہاں پاکستان کیخلاف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں 29 ویں بار یہ سنگ میل عبور کیا، سب سے زیادہ 11 تھری فیگر اننگز کھیلنے والے انگلش کپتان کے اعزاز میں گراہم گوچ کے شراکت دار ہوگئے، 5روزہ میچز میں قیادت کی ففٹی بھی مکمل کرلی۔تفصیلات کے مطابق الیسٹرکک نے اولڈ ٹریفورڈ میں کیریئر کی 29 ویں سنچری بنائی، یوں انگلش کپتان اس ریکارڈ میں شہرہ آفاق آسٹریلوی بیٹسمین ڈان بریڈ مین کے شراکت دار بن گئے ہیں، الیسٹر کک سب سے زیادہ 11 تھری فیگر اننگز کھیلنے والے انگلش کپتان کے اعزاز میں گراہم گوچ کے شراکت دار بھی بن گئے ہیں، بطور قائد 50 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والوں میں الیسٹر کک سر فہرست آگئے، انھوں نے 31 بار یہ کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے مائیکل آتھرٹن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اوپنر نے 5 روزہ میچز میں قیادت کی ففٹی بھی مکمل کرلی، مائیکل آتھرٹن 54 اور مائیکل وان 51 میچ بطور کپتان کھیلے، اولڈ ٹریفورڈ میں 10 سال بعد کسی نمبر 3 بیٹسمین نے 50 یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں، جوئے روٹ 141 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔اس سے قبل 2006 میں یونس خان نے 62 رنز بنائے تھے، حیران کن طور پر انھوں نے میچ کی پہلی 45 اننگز میں 9 سنچریاں بنائیں جبکہ 35 دوسری اننگز میں صرف ایک بار یہ سنگ میل عبور کرسکے ہیں، ویلنگٹن ٹیسٹ 2013 کے بعد پہلا موقع ہے کہ انگلینڈ کے ٹاپ تھری بیٹسمینوں میں سے 2 نے سنچریزاسکور کی ہیں، اولڈ ٹریفورڈ میں یہ کارنامہ الیسٹر کک اور جوئے روٹ نے سرانجام دیا۔یاد رہے کہ سب سے زیادہ تھری فیگر اننگز کھیلنے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے،انھوں نے 51 سنچریز بنائی ہیں، پاکستان کی جانب سے یونس خان 31بار یہ سنگ میل عبور کرکے ٹاپ پر ہیں۔