بیت لحم میں یہودی آباد کار کی گاڑی پر فائرنگ ،مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

بیت لحم میں یہودی آباد کار کی گاڑی پر فائرنگ ،مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیت لحم (این این آئی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک یہودی آباد کار کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم اس واقعے میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں مل سکی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیت لحم میں ’ھار حوما‘ یہودی کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے یہودی آباد کاروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس واقعے میں کار میں سوار افراد کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آوربحفاظت فرار ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کئے اور مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے ھار حوما یہودی کالونی کے قریب سڑکوں پر پیدل چلنے والے فلسطینیوں اور گاڑیوں کی بھی تلاشی لی گئی۔اسرائیلی فوج نے بیت ساحور کے مقام پر فلسطینیوں کی دکانوں پر بھی چھاپے مارے اور دکانوں پر لگے کلوز سرکٹ کیمرے اتار لئے گئے۔

مزید :

عالمی منظر -