کشمیری عوام نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، خالد سلہریا

کشمیری عوام نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، خالد سلہریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)کشمیری عوام نے میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میں موجود سیاسی ،مذہبی جماعتوں کو متحد ہوکرکشمیر کے مسئلہ کے حل کیلئے لائحہ عمل بنانا چاہئے۔ کشمیر میں مذہبی قوتوں کو نشستیں نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے۔ روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماخالد سلہریانے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن نے ثابت کیا کہ الزام تراشی سے عوام متاثرنہیں ہوئے۔عوامی رابطہ اور خدمت خلق ہی سیاسی جماعتوں کی اصل قوت ہوتی ہے۔کشمیر کی عوام نے پانامہ لیکس ، مودی کا یار جیسے نعروں کے باوجود مسلم لیگ (ن)کو کامیاب کروایا ہے لہٰذا اب باقی سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مسلم لیگ (ن)کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے۔کشمیر کے الیکشن میں مذہبی جماعتوں کو نشستیں نہ ملنا ہمارے مؤقف کی تائید ہیے کہ مذہبی قوتوں کو عوام الناس کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینی چاہئے اور محراب ومنبر کو مرکزی بنانا چاہئے۔خالد سلہریا نے کہا مسلم لیگ (ن) کے سربراہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کو آزاد کشمیر الیکشن میں بھر پور کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہین وفاقی اور آزاد کشمیر کی حکومت کشمیر کے مسئلہ کے حل کیلئے ہر ممکن کردار اداکرے گی۔

مزید :

عالمی منظر -