چینی صدر کا شمال مغربی صوبے کی ژین چنگ کی مسجد کا دورہ،مسلم رہنماؤں سے ملاقات

چینی صدر کا شمال مغربی صوبے کی ژین چنگ کی مسجد کا دورہ،مسلم رہنماؤں سے ملاقات

بیجنگ(این این آئی) چین کے صدر ژی جن پنگ نے ایک مسجد کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کام کی تعریف کی۔چینی میڈیا کے مطابق صدر نے شمال مغربی صوبے کی ژین چنگ مسجد کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے مسلم رہنماوں سے ملاقات کی اور ان سے چین کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔اس موقع پر ان کے ساتھ دوسرے اعلیٰ چینی عہدیدار بھی تھے۔چینی صدر نے اسلام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام چین میں ایک بڑا مذہب ہے ۔ چینی حکومت مسلمانوں کو تمام مذہبی سہولیات مہیا کریگی۔

مزید : عالمی منظر