کھیلوں کی دنیا میں ڈوپنگ کی کوئی جگہ نہیں، روسی صدرپوٹن

کھیلوں کی دنیا میں ڈوپنگ کی کوئی جگہ نہیں، روسی صدرپوٹن

ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ کھیلوں میں ڈوپنگ کی کوئی جگہ نہیں بنتی۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کابینہ اجلاس سے خطاب میں پوٹن نے ملک میں کھیلوں کے شعبے میں کارکردگی میں اضافے کے لیے غیرقانونی ادویات کے استعمال کو روکنے کے لیے ایک نئے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ملکی کابینہ سے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ یہ نیا کمیشن مکمل اختیارات کا حامل ہو گا۔ انہوں نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ایک اعزازی رکن ویتالی سمیرنوف کو اس کمیشن کا سربراہ نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی کھلاڑیوں کو رواں برس ہونے والے ریو اولمپکس میں شرکت کے حوالے سے پابندیوں کا سامنا ہے۔

مزید : عالمی منظر