یمن ، حکومت فورسز سے جھڑپوں اور بمباری میں 59باغی ہلاک

یمن ، حکومت فورسز سے جھڑپوں اور بمباری میں 59باغی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(این این آئی) یمن میں اتحادی فوج کے جنگی طیاروں سے کیے گئے حملوں اور حکومتی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم59 باغی ہلاک ہو گئے،ادھر ملک کے شمالی شہر الجوف میں المتون، الغیل، المصلوب اور الشعف کے مقامات پر کی گئی فضائی بمباری اور زمینی فوجی دستوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں 11 باغی ہلاک ہو گئے جبکہ باغیوں کے متعددمحفوظ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے،عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز یمن کے عسکری اور فیلڈ ذرائع نے اطلاع دی کہ گذشتہ روز اتحادی فوج کے جنگی طیاروں سے کیے گئے حملوں اور حکومتی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم59 باغی ہلاک ہو گئے ۔یمن کی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاکہ حوثی باغیوں نے تعز شہر کے جبل العروس میں پیش قدمی کی کوشش کی مگر فوج کی جوابی کارروائی میں باغی پسپا ہو گئے۔ اس کارروائی میں کم سے کم 20 حوثی باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ۔ادھر ملک کے شمالی شہر الجوف میں المتون، الغیل، المصلوب اور الشعف کے مقامات پر کی گئی فضائی بمباری اور زمینی فوجی دستوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں 11 باغی ہلاک ہو گئے۔عمران گورنری میں میں فضائی حملے میں چار باغی مارے گئے۔ اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے عمران گورنری کی وادی ’’مور‘‘ میں عبیسہ پل اور ’’قفلہ عذر‘‘ کے مقامات پر باغیوں کے دو مراکز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں باغیوں کے ٹھکانے تباہ ہو گئے۔یمن کے جنوب مشرقی علاقے شبوا نامعلوم افراد نے باغیوں کے ایک مقامی مرکز پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد باغی ہلاک ہوئے۔ اسی شہر میں الرونہ بیحان کے مقام پر بھی گولہ باری کی گئی، جس کے نتیجے میں تین باغی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔
الضالع گورنری میں حکومتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں مں حرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے 3 جنگجو ہلاک اور کم سے کم چھ زخمی ہوئے۔

مزید :

عالمی منظر -