بھائی کے انتقال پر نیتن یاہو کی محمود عباس سے تعزیت

بھائی کے انتقال پر نیتن یاہو کی محمود عباس سے تعزیت

مقبوضہ بیت المقدس(اے پی پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر بات چیت میں ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق محمود عباس کے بھائی عمر عباس جمعرات کو قطر میں انتقال کر گئے تھے، جب کہ ان کی آخری رسومات جمعہ کو ادا کی گئیں۔ عمر عباس کو سرطان کا عارضہ لاحق تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت صرف تعزیت تک محدود رہی اور اس دوران کوئی دوسرا موضوع زیربحث نہیں آیا۔ فلسطینی میڈیا نے بھی اس ٹیلی فون کال کی تصدیق کی ہے۔

مزید : عالمی منظر