سٹوف ول کے میئر کی شادی پر تمام شہر کو دعوت

سٹوف ول کے میئر کی شادی پر تمام شہر کو دعوت

سٹوف ول (اے پی پی) کینڈین شہر سٹوف ول کے میئر جسٹن آلٹ مان 6 اگست کو اپنی منگیتر جینی ہلیئر سے شادی کر رہے ہیں۔ اور انہوں نے اپنی شادی پر تمام شہر کو دعوت دی ہے۔ اس طرح یہ شہر کی سب سے بڑی شادی کی دعوت ہو گی۔ اس شادی میں 800 وی آئی پی مہمان اور ہزاروں دیگر مہمان ہوں گے۔ وی آئی پی مہمانوں کو ٹاؤن ہال کی پارکنگ سے شادی کے مقام پر لانے لا جانے کے لئے 5 لیموسین گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ شادی کی رسوم کی ادائیگی کے بعد ہر ایک کو گھوڑوں والی بگھی کے پیچھے اس مقام پر آنے کی اجازت ہو گی۔

جہاں 8 فٹ لمبے اور 6 فٹ چوڑے کیک سے ان کی تواضع کی جائے گی۔ آلٹ مان اور ہلیئر نے واضح کیا کہ اس شادی کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کر رہے ہیں۔ میئر نے کہا کہ میرا خاندان 130 سال سے اس شہر میں مقیم ہے۔ میں یہیں پیدا ہوا اور یہیں پلا بڑھا۔ میں آج جو کچھ ہوں وہ مجھے اس شہر نے بنایا ہے۔ اس لئے میں اپنی خوشی میں سب کو شریک کرنا چاہتا ہوں۔ ان کی خواہش ہے کہ لوگ نقد عطیات بھی دیں تاکہ معذور لوگوں کے لئے ایک متحرک غسل خانہ خریدا جا سکے جو علاقے میں مختلف کمیونٹی پروگراموں میں ہر جگہ استعمال کیا جا سکے گا۔

مزید : عالمی منظر