میٹرک نتائج‘ سٹینڈرڈ ماڈل سکول کے تمام بچے کامیاب ہوگئے

میٹرک نتائج‘ سٹینڈرڈ ماڈل سکول کے تمام بچے کامیاب ہوگئے

لاہور(پ ر)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات میں سٹینڈرڈ ماڈل سکول(ایس ایم ایس) کا نتیجہ 100 فیصد رہا۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ امتحانات میں سائنس گروپ (گرلز )میں مریم طارق نے 1057 نمبر حاصل کر کے سکول میں اول پوزیشن حاصل کی جبکہ اوشین حمید نے1032 نمبر لیکر دوسری،بنیش حنیف نے 1007 نمبر لیکر تیسری،ماہ نور توفیق 1001 نمبر لیکر چوتھے نمبر پر رہیں جبکہ دیگر طالبات نے فرسٹ ڈویڑن میں کامیابی حاصل کی۔سائنس گروپ (بوائز)میں انس نصیر 1018 لیکر اول رہے،اکبر علی نے 990 نمبر لیکر دوسری اور حسیب الرحمن نے 956 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس شاندار کامیابی پر طلبہ کا کہنا تھا کہ اچھے نمبروں سے کامیابی اساتذہ کی کاوش اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

اس موقع پر سکول کے چیئرمین عثمان امجد بھٹی اور پرنسپل طیبہ نویدنے شاندار کامیابی پر طلبا و طالبات کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4