پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لاہورکا اجلاس

پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لاہورکا اجلاس

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لاہورکا ایک اہم اجلاس سرپرست پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن ملک منیر احمد،صوبائی صدر پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن قاری ارشاد الرحمن شاہ ،کی زیرِ صدارت سروس ہسپتال لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ لاہور باڈی کے عہدیداران کا چناؤ افہام و تفہیم سے عمل میں لایا گیا۔جس کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ لاہور عاشق گجر، فنانس سیکرٹری حافظ احمد علی، آرگنائزر محمد اعظم خلجی منتخب کئے گئے۔ اور تمام عہدیداران کو ایسوسی ایشن کا ممبرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی۔لاہور بھر کے تمام ہسپتالوں سے آنے والے قائدین نے درجہ چہارم کے سروس سٹرکچر پر عمل درآمد نہ ہونے پر کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر نہ کرنے پر گریڈ 5 تا 17 کی مسنگ کیٹیگریز کا سروس سٹرکچر نہ ہونے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے عرصہ دراز سے بیوروکریسی کی ٹیبل پر پڑے ہوئے جائز مطالبات پر فوری طور پر عمل درآمد کروائے بصورت دیگر ہم بہت جلد دوبارہ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4