حاجی لیاقت خان گوندل نائب صدر مسلم لیگ پنجاب مقرر

حاجی لیاقت خان گوندل نائب صدر مسلم لیگ پنجاب مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے حاجی لیاقت خان گوندل آف گڑھ قائم کو نائب صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب مقرر کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے امید ظاہر کی کہ حاجی لیاقت خان گوندل اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کریں گے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے کام کرینگے۔

رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کیلئے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔