ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی جانب سے ڈینگی آگاہی سے متعلق پمفلٹ تقسیم

ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی جانب سے ڈینگی آگاہی سے متعلق پمفلٹ تقسیم

لاہور(خبر نگار خصوصی)محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ڈینگی واک و آگاہی مہم عمل میں لائی گئی۔ جس میں سیکریٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف نےئر اقبال اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے سمیت اوقاف کے دیگر ڈائریکٹرز و آفیسرز اور اہلکاران نے شرکت کی۔اس دوران سیکرٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے عوام الناس میں ڈینگی آگاہی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کیے اور لوگوں کو ڈینگی سے متعلق ترغیب دی۔ علاوہ ازیں چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف، نے جملہ زونل ایڈمنسٹریٹراوقاف کو اپنی سطح پر پورے پنجاب میں ڈینگی مہم کا اہتمام کرنے کا حکم دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1