ڈینگی بخار سے بچاؤ کا بہترین حل حفاظتی اقدامات ہیں، وحید اختر انصاری

ڈینگی بخار سے بچاؤ کا بہترین حل حفاظتی اقدامات ہیں، وحید اختر انصاری

لاہور(اپنے خبر نگار سے ) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت الما ل کے زیر اہتمام ڈینگی ڈے کے موقع پر آگاہی سیمینار اور واک منعقد کی گئی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر وحید اختر انصاری نے شرکاء کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگا ہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار سے بچاؤ کا بہترین حل حفاظتی اقدامات ہیں ۔انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے گھر کے اندر اور اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک و صاف اور صاف پانی جمع کرنے کے برتنوں کو صاف صحیح طور پر ڈھانپ کر رکھنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مچھروں سے بچاؤ کے لئے میٹ ،کوائل اور مچھر بھگاؤ اور لوشن استعمال کریں اوربخار کی صورت میں قریبی سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1