انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا

انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا

لاہور(وقائع نگار) ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان ندیم اکرم ،سعید ،عدنان اور دانیال کو مخبر کی اطلاع پر ٹیمپل روڈ سے چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان غیر قانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک بھجواتے تھے، ملزمان کے قبضہ سے کئی افراد کے ڈاکومنٹس ،جعلی دستاویزات اور ہزاروں روپے مالیت کی کرنسی برآمد ہوئی ہے ۔ایف آئی نے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اور ان کے مزید ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی