ایس ایچ او گلبرگ جمشید ورک سے مبینہ طور پر چوری شدہ گاڑی برآمد
لاہور(وقائع نگار)ایس ایچ او گلبرگ جمشید ورک سے مبینہ طور پر چوری شدہ گاڑی برآمد۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ای وی ایل ایس اہلکاروں نے حفیظ سنٹر کے قریب ایک گاڑی کو چیک کیا ۔ڈیٹا بیس میں چیکنگ کے دوران گاڑی چوری کی نکلی۔بعد ازاں گاڑی استعمال کرنے والے شخص کو پکڑا گیا تو وہ ایس ایچ او گلبرگ جمشید ورک نکلے ۔
اس حوالے سے پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔