چیئر مین واساکی زیر قیادت انسدادڈینگی واک ، لوگوں میں پمفلٹ تقسیم

چیئر مین واساکی زیر قیادت انسدادڈینگی واک ، لوگوں میں پمفلٹ تقسیم

 لاہور(جنرل رپورٹر) وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد کے زیر قیادت واسا ہیڈ آفس سے لے کر ظہور الٰہی روڈ تک ڈینگی واک کا انعقاد ہو ا واک میں مینیجنگ ڈائریکٹر واسا چودھری نصیر احمد ڈی ایم ڈی آپریشن اصغر علی بھلی،آفتاب احمد ڈھلوں ڈی ایم ڈی ، عبدالقدیر خان ، ڈائریکٹر فنانس میان منیر احمد اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ انسداد ڈینگی واک کے شرکاء نے عوام الناس کو ڈینگی بخار سے بچاؤاور حفاظتی تدابیر کے بارے آگاہی فراہم کی اور لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے۔اس مو قع پر وائس چئیرمین واسا نے کہا کہ ڈینگی ایک صاف پانی کا مچھر ہے ۔ہمیں چاہیے کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکیں اپنے گھروں ا ورآس پاس میں پانی کھڑا ہونے نہ دیں۔تاکہ ڈینگی لاروا کے افزائش نہ ہوسکے ۔اس موقع پر انھوں نے واسا افسران سے کہاکہ وہ اپنے دفاتر کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ٹیوب ویلوں کے پاس پانی کھڑانہ ہونے دیں دفاتر میں موجود تمام کچرا،فالتو سامان اور دیگر اشیاء فوری اٹھوا دیں اور اپنے دفاتر میں عوام الناس کیلئے شکایات آفس چوبیس گھنٹے کھلا رکھیں اگر کہیں سے پانی کھڑا ہونے کی شکا یت موصول ہو تو اسے فی الفوز صاف کیا جائے۔اور اس سلسلہ میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور دوسرے اداروں سے باہمی تعاون رکھا جائے تاکہ تمام ادارے مل جل کر ڈینگی لاروا کی افزائش کو بہتر طریقے سے روک سکیں۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ واسا اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دینے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔ٹیوب ویلوں کے گردونواح میں پانی جمع نہ ہونے دیناہماری اولیں ترجیح ہے اور ہم اس پرسختی پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔عوام الناسے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں روم کولر اور دوسری جگہوں پر پانی جمع نہ ہونے اور چھتوں سے پرانے ٹائر اور فالتو کچرا کو فوری تلف کر دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1