فاطمہ میموریل ہسپتال کے زیرا ہتمام انسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے واک

فاطمہ میموریل ہسپتال کے زیرا ہتمام انسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے واک

لاہور(جنرل رپورٹر)فاطمہ میموریل ہسپتال میں ڈینگی ڈے کی مناسبت سے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام الناس میں اس بیماری سے متعلق احتیاطی تدابیر کو اجاگر کرنا تھا۔فاطمہ میموریل ہسپتال کے عملہ کی طرف سے آگاہی واک کا اہتمام ،حکومت پنجاب کی طرف آج منائے گئے ڈینگی ڈے کیلئے اظہار یکجہتی تھا۔ڈینگی ڈے کے موقع پر ڈاکٹر شہزاد نسیم، انفکشن کنٹرول آفیسرکا کہنا تھا کہ فاطمہ میموریل ہسپتال نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس بیماری کی روک تھام کی جاسکے اور اس سلسلہ میں جو اقدامات کئے گئے ہیں ان میں عوام الناس اور عملہ کیلئے معلوماتی مواد کی دستیابی اور ہسپتال میں باقاعدگی کے ساتھ مشاہدہ کرنا شامل ہے تاکہ مچھروں کی افزائش کو روکا جاسکے۔ڈینگی ڈے کا انعقاد ڈاکٹر شہزاد نسیم ، انفیکشن کنٹرول آفیسر، فاطمہ میموریل ہسپتال اور انتظامیہ کی طرف سے کیا گیا۔ فاطمہ میموریل ہسپتال جو کہ ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے اس کی بنیاد 1977میں لاہور میں رکھی گئی۔اس کا مقصد تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو بلا تفریق تمام طبی سہولتوں کو فراہم کرناہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1