ڈینگی مہم کے سلسلہ میں سیمینار

ڈینگی مہم کے سلسلہ میں سیمینار

لاہور(خبرنگار) حکومتِ پنجاب کی ہدایت کے مطابق گزشتہ روز کو ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ پنجاب وحدت کالونی میں ڈینگی مہم کے سلسلہ میں سیمینارمنعقد کروایا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ سیمینار میں تمام افسران اور ملازمین نے شرکت کی اور اینٹی ڈینگی آگاہی پر پروگرام ڈائریکٹر سعید رمضان ، ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر نوید شہزاد مرزامدثر فرکولیت ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن)اور خلیل الرحمٰن اسٹیٹ آفیسر نے احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے سیمینار سے خطاب کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے کیمپس سے وحدت کالونی تک ریلی نکالی گئی اور عوام میں اینٹی ڈینگی آگاہی کے حوالہ سے پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1