محکمہ لیبر اور سوشل سیکیورٹی کے ماتحت دفاتر، سکولزاور ہسپتالوں میں ڈینگی ڈے منایا گیا

محکمہ لیبر اور سوشل سیکیورٹی کے ماتحت دفاتر، سکولزاور ہسپتالوں میں ڈینگی ڈے ...

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر محنت راجہ محمد اشفاق سرور کی نگرانی میں محکمہ لیبر اور سوشل سیکیورٹی کے زیر ماتحت دفاتر، سکولز اور ہسپتالوں میں ڈینگی ڈے کے موقع پر بھرپور طریقے سے ڈینگی ڈے منایا گیا اور دفاتر، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سکولوں اور سوشل سیکیورٹی کے ماتحت ہسپتالوں میں صفائی جبکہ سوشل سیکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کے ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف کی قیادت میں ڈینگی مکاؤ ریلی نکالی گئی۔ دوسری جانب ادارہ پنجاب سوشل سیکورٹی نے گزشتہ روز یوم انسدادِڈینگی اور یوم صفائی کے طور پر بھرپور طریقے سے منایا ۔ادارہ پنجاب سوشل سیکورٹی ہیڈآفس لاہورمیں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور عوام الناس تک ڈینگی بخار کی آگاہی پہنچانے کیلئے ’’ڈینگی آگاہی واک‘‘ کاانعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر ایڈمن عمران بشیر، میڈیکل ایڈوائزر/ ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر ناصر جمال پاشا ، ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر رانا محمد حنیف، ڈائریکٹر آڈٹ محمد شریف، ڈائریکٹر فنانس محمد حلیم، ڈائریکٹر پرچیز محمد الیاس، ڈائریکٹر ایم پی ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر ایچ ایس اویس گوہر ہیڈ آفس کے دیگر تمام افسران اور عملہ نے بھرپور طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر عوام الناس میں ڈینگی بخار کی آگاہی کے بارے میں لٹریچر بھی تقسیم کئے گئے ۔ کمشنر سوشل سیکورٹی منصورقادر نے اس موقع پر کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم نہ صرف اپنے دفتر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں بلکہ اپنے گھروں ،محلوں کی صفائی کا بھی خیال رکھیں اور کہیں پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ہم نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ دوسروں کو بھی ڈینگی بخار سے محفوظ رکھ سکیں۔مزید براں پنجاب بھر میں سوشل سیکورٹی کے دفاتر، ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں بھی ڈینگی بخار کی آگاہی بارے واک کا اہتمام کیا گیا صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور عوام الناس میں لٹریچر بھی تقسیم کئے گئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1