شاہدرہ ،3افراد نے صلح کے بعد جیل سے رہا ہونے والے بہنوئی کو قتل کر دیا

شاہدرہ ،3افراد نے صلح کے بعد جیل سے رہا ہونے والے بہنوئی کو قتل کر دیا

لاہور (وقائع نگار)شا ہد رہ کے علا قے میں تین افر اد نے صلح کے بعد جیل سے رہا ہو نے والے بہنو ئی کو دن دیہا ڑے قتل کر دیا ،پو لیس نے لا ش کو پو سٹما ر ٹم کیلئے بھجواکر مقد مہ درج کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے اسلام نگر میں رہائش پذیر 28 سالہ احمد نے 3 سال قبل اپنی بیوی کو شادی کے 6 ماہ بعد قتل کر دیا ،گرفتار ہو نے کے بعد احمد جیل چلا گیا ،اور 3 سا ل جیل میں رہا بعدازاں اپنے سالوں وقاص ،وقار اور نثار سے 40 لاکھ روپے کے عوض صلح کر لی ،مذکورہ تینوں بھائیوں نے عدالت میں بیان دے دیا جس پر احمد جیل سے رہا ہوگیا ،گزشتہ روز مذکورہ تینوں بھائیوں نے دن دیہا ڑے احمد کو پراپرٹی ڈیلر کی دکان میں گھس کر 15 گو لیاں مار کرقتل کر دیا ،جبکہ احمد موقع پر ہی مارا گیا تھا۔،تینوں ملزم فر ار ہوگئے ،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے جمع کروا دی اور مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : علاقائی