مانگا منڈی ،بد چلنی کے شبہ پر خاوند نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

مانگا منڈی ،بد چلنی کے شبہ پر خاوند نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

مانگا منڈی((نمائندہ خصوصی)چال چلن درست نہ ہونے پر خاوند نے اپنی بیوی کو گلہ دباکر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق تالاب سرائے کے رہائشی محمد ثاقب کو اپنی بیوی حمیدہ پر کئی ماہ سے شک تھاکہ اس کاکردارتھیک نہیں ہے،کئی دفعہ اس بات پر جھگڑابھی ہوا،گزشتہ شام طعنوں سے تنگ آکر تین بچوں کی ماں کو گلے میں پھند ا ڈال کرابدی نیند سلادیا۔پولیس کو اطلاع ملنے کے ایک گھنٹہ بعد پہنچ گئی، مگر ملزم ثاقب موقع فرار ہونے میں کامیاب ہوچکا تھا۔پولیس لاش اٹھا کر تھانے لے گئی اور تفتیش شروع کردی اور ملزم کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

مزید : علاقائی