شاہدرہ ،مکان کی چھت گرنے سے تین سالہ بچی جاں بحق، والد زخمی

شاہدرہ ،مکان کی چھت گرنے سے تین سالہ بچی جاں بحق، والد زخمی

لاہور(وقائع نگار ) شاہدرہ کے علاقہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے تین سالہ بچی جاں بحق جبکہ والد زخمی ہوگیا، زخمی کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ بندوق محلہ میں صبح کے وقت اچانک بوسیدہ مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی. چھت کے نیچے سویا ہوا 45 سالہ امجد اور اسکی 3 سالہ بیٹی ملبے تلے دب گئے۔ چھت گرنے کی آواز سنتے ہی اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مددآپ کے تحت ملبے تلے دبے باپ بیٹی کو نکالا،تاہم امدادی کارروائیوں میں تاخیر کے باعث تین سالہ حجاب دم توڑ گئی جبکہ اس کے والد امجد کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق امجد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید : علاقائی