مصری شاہ، 35سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق،پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا

مصری شاہ، 35سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق،پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا

لاہور(وقائع نگار) مصری شاہ کے علاقہ میں 35سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق35سالہ محمد امتیاز مصری شاہ کے علاقہ کا رہائشی تھا ۔گزشتہ روز وہ گھر میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا جس پر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی اس حوالے سے اصل حقائق جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی