عبدالستار ایدھی کو نوبل انعام دیا جائے خورشید شاہ کا ناروے کی نوبل کمیٹی کو خط

عبدالستار ایدھی کو نوبل انعام دیا جائے خورشید شاہ کا ناروے کی نوبل کمیٹی کو ...

اسلام آباد(اے این این) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ناروے کی نوبیل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ امن کو نوبیل انعام اس بار مرحوم عبدالستار ایدھی کو دیا جائے جنھوں نے رنگ،نسل اورمذہب سے بالاترہوکر زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف رکھی۔ نوبیل کمیٹی کے نام اپنے خط میں خورشید شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ عبدالستارایدھی نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کیلیے وقف کی، انھوں نے رنگ،نسل اورمذہب سے بالاترہوکر انسانیت کی خدمت کی ۔اس بار امن نوبیل انعام کے لئے ایدھی سے زیادہ حقدار کوئی نہیں ہے۔

مزید : صفحہ اول