ملافضل اللہ سمیت تمام دہشتگردوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی،اشرف غنی

ملافضل اللہ سمیت تمام دہشتگردوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی،اشرف غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (آن لائن)افغان صدرڈاکٹراشرف غنی نے کہاہے کہ تمام ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،خواہش ہے کہ وسطی ایشیاء کوجنوبی ایشیاء سے ملائیں ۔ملافضل اللہ پر11حملے کئے ،دہشتگردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اپنی سرزمین کادفاع کررہے ہیں ،ہماری فوج دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑرہی ہے اورجانوں کی قربانیاں پیش کررہے ہیں ،ہم کسی کے احکامات نہیں مان رہے ،دہشتگردی کے خلاف مشترکہ آپریشن کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ملافضل اللہ پر11حملے کئے ہیں ان کے ساتھی نشانہ بنے ہم دہشتگردی کے خلاف بلاتفریق ایکشن لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ خام خیالی ہوگی کہ افغان حکومت گرجائے گی اورنیٹوفوج کی واپسی سے حالات بگڑجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کوامن مخالف لوگوں کونکالناہوگا۔افغان میں بم پھینکے جاتے ہیں پاکستان میں لوگ ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کرکام کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،ہم تمام ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،خواہش ہے کہ وسطی ایشیاء کوجنوبی ایشیاء سے ملائیں ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ را کے حوالے سے الزامات لگائے جاتے ہیں ،ثبوت نہیں دیئے جاتے ،الزام تراشی سے نہیں ثبوتوں سے بات ہوتی ہے ۔دہشتگردوں کومحفوظ پناہ گائیں ختم کرناہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارابڑامسئلہ غربت ہے ،علاقائی تعاون سے ہی غربت پرقابوپایاجاسکتاہے ،بھارت افغان تعلقات تاریخی ہیں ،بھارت ایک جمہوری ملک ہے ،افغانستان خودمختارملک ہے ،جس ملک سے چاہیں ہم پارٹنرشپ کریں۔انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کی مددپرپاکستان کے شکرگزارہیں ،ہمیں مربوط نظام بناناہے ،جس کے بعدمہاجرین واپس لائے جائیں ،پاکستان افغانستان کی طویل تاریخ ہے ،دونوں ممالک کومل کرکام کرناچاہئے اورمسائل حل کرنے چاہئیں ۔مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ،گل بدین حکمت یارسے مذاکرات ہورہے ہیں ،ملاعمرکی وفات کی خبرہم نے نہیں دی طالبان نے خودلیک کی ۔

مزید :

صفحہ اول -