7 اگست سے تحریک احتساب شروع،پہلے فیز میں ریلی نکالی جائیگی،عمران خان
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 7 اگست سے تحریک احتساب شروع کررہے ہیں پہلے فیز میں پہلی ریلی نکالی جائے گی۔ وزیراعظم سے احتساب کیلئے پیش ہونے کا مطالبہ کریں گے۔ اپوزیشن پارلیمنٹ میں اکٹھی سڑکوں پر علیحدہ علیحدہ ہوگی۔ کوئی نہ کہے کہ ہم نے سولو فلائٹ کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا اربوں روپے بیرون ملک لے گئے اور الیکشن میں شو نہیں کیا۔ آف شور کمپنیوں کے پیچھے پیسہ چھپایا گیا میاں صاحب کو ڈر ہے کہ پاور میں نہ رہے تو کیسز بن جائیں گے۔ اسحق ڈار نے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا نیب نے کیسے کلیئر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کم لوگ ہیں جو خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں اکٹھے ہوں گے سڑکوں پر علیحدہ علیحدہ ہوں گے۔