وزیراعلیٰ کاسینئرصحافی جواد ملک کے بھائی اور ایکسپریس نیوز کے سینئر رپورٹر طالب فریدی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ کاسینئرصحافی جواد ملک کے بھائی اور ایکسپریس نیوز کے سینئر رپورٹر ...

لاہور )جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئرصحافی اور جیو نیوز کے رپورٹر جواد ملک کے بھائی حماد ملک اور ایکسپریس نیوز کے سینئر رپورٹر طالب فریدی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اظہار تعزیت

مزید : صفحہ آخر