پنجاب سے اغواء ہونیوالے بچوں کی معلومات کیلئے کمشنر اطلاعات کو مراسلہ ارسال

پنجاب سے اغواء ہونیوالے بچوں کی معلومات کیلئے کمشنر اطلاعات کو مراسلہ ارسال

لاہور(نامہ نگار خصوصی )رواں برس پنجاب بھر سے اغواء ہونے والے بچوں کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے کمشنر اطلاعات کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ۔یہ مراسلہ سول سوسائٹی کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے کمشنر اطلاعات کو ارسال کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اغواء کار بچوں کو دہشت گردی،جنسی بداخلاقی اور بردہ فروشی کے لئے اغواء کر رہے ہیں۔رواں برس لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع سے بچوں کے اغواء میں کوف ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر سے اغواء ہونے والے بچوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں جبکہ یہ معلومات بھی فراہم کی جائیں کہ کتنے بچوں کو بازیاب کرایا گیا اور انہیں اغواء کرنے والے ملزمان کے خلاف کیا قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مراسلہ ارسال

مزید : صفحہ آخر