ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے 24چوبیس سنگل اور9ڈویژن بینچ تشکیل

ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے 24چوبیس سنگل اور9ڈویژن بینچ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طورپر چوبیس سنگل،نو ڈویژن بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کیلئے 6 ڈویژن اور17سنگل بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقائی بینچ کے لئے ایک ڈویژن،دو سنگل اور ملتان کے علاقائی بینچ کے لئے تین سنگل اورایک ڈویژن بینچ تشکیل دیاگیاہے۔ بہاولپور کے علاقائی بینچ کے لئے ایک ڈویژن اور دو سنگل بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ عدالتی چھٹیوں کے باعث خصوصی اور عمومی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل نہیں دیئے گئے۔

مزید : صفحہ آخر