عبدالقادر پٹیل کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم

عبدالقادر پٹیل کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے کیس میں گرفتار پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت نے بی کلاس کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو 3اگست کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عبدالقادر پٹیل کے وکیل قادر خان مندوخیل کی جانب سے اپنے موکل کو علاج کی سہولیات اور بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست دائر کی گئی ۔عدالت نے عبدالقادرپٹیل کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے بی کلا س دینے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزم کی تعلیمی اسناد عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر